0

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا ایک اور شاندار اعزاز ۔۔۔ پاکستان کس انٹرنیشنل گروپ کا چیئرمین منتخب ہوگیا؟ دل خوش کر دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کی ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ کےحوالے سے مشاورتی کانفرنس ہوئی ،جس میں پاکستان، ایران، ترکی، منگولیا اور ازبکستان سے ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کو ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ کی گورننگ کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کیلئے آفات کی معلومات ضروری ہیں۔ دوسری جانب منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ کی روک تھام کے لیے بنایا گیا بین الاقوامی ادارہ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو ‘گرے لسٹ’ میں رکھنے یا اس کی حیثیت بدلنے سے متعلق فیصلے کا اعلان جمعے کو کر رہا ہے۔ اجلاس کا فیصلہ آنے سے قبل اس سلسلے میں حتمی رائے تو نہیں دی جاسکتی لیکن پاکستان کی نمائندگی کرنے والا وفد پراعتماد ہے کہ پاکستان کے اقدامات کی بدولت اسے گرے لسٹ سے جلد نکال دیا جائے گا۔ گذشتہ تین ماہ سے انڈیا کی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی کوشش رہی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروایا جائے کیونکہ بقول انڈیا، پاکستان دہشت گردی کے کی روک تھام اور اس کی مالی اعانت کو روکنے کے اقدامات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ لیکن چین، ترکی اور ملائشیا سمیت پاکستان کے بعض اتحادیوں کا موقف رہا ہے کہ پاکستان اپنے محدود وسائل میں جتنے اقدامات کر رہا ہے ان سے یہ واضح ہے کہ ملک شدت پسندی کی مالی اعانت پر کاری ضرب لگا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں