0

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ۔۔۔۔۔ پاکستان کے بزرگوں اور بیواؤں کو عمران حکومت نے شاندار خبر سنا دی

لاہور (نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے باہمت پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب احساس پروگرامز کے تحت بزرگ پروگرام کے پنجاب میں آغاز کے حوالے سے تمام تر معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی، وزیراعظم عمران خان 28 فروری کو صوبائی دارلحکومت میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کا بہترین طریقے انعقاد یقینی بنانے کے لئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی گائیدلائنز جاری کر دی گئی۔ اتھارٹی پنجاب احساس پروگرامز کے تحت مجموعی طور پر 10 اہم ترین پروگرام چلانے کا ادارہ رکھتی ہے۔ جن میں باہمت بزرگ پروگرام، نئی زندگی پروگرام( تیزاب گردی کی شکار خواتین کے لئے) بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 28 فروری کو صوبائی دارالحکومت میں پروگرام کا افتتاح کرینگے۔ حکومت ”احساس پروگرامز“ کے تحت 10 اہم ترین پروگرامز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ باہمت بزرگ پروگرام، صلہ فن پروگرام ”احساس پروگرام“ میں شامل ہونگے۔ معذور افراد کے لئے بنایا گیا ”ہم قدم پروگرام“ بھی احساس پروگرام میں شامل ہو گا۔ معذور افراد مساوات پروگرام، سرپرست پروگرام بھی ”احساس پروگرام“ میں شامل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں