0

تنخواہ ڈیڑھ لاکھ!بیٹے کی شادی پر 50لاکھ کا خرچہ کیسے آیا؟ ڈی ایس پی جواب دے ورنہ انجام کیا ہوگا؟ نوٹی فیکیشن جاری

کراچی (ویب ڈیسک) تنخواہ ڈیڑھ لاکھ اور بیٹے کی شادی پر چالیس سے پچاس لاکھ کے اخراجات، سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کو بیٹے کا ولیمہ مہنگا پڑ گیا۔ گزشتہ دنوں سندھ پولیس کے ڈی ایس پی ایوب بروہی ایس ڈی پی او ٹنڈو آدم ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب منعقدہوئی تھی، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے بھی ولیمے میں شرکت کی تھی. ایڈیشنل آئی جی نے شرکت کے بعد ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی کی ایک لاکھ چھپن ہزار روپے تنخواہ ہے اور ولیمے کے اخراجات 40 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان لگتے ہیں، نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع آمدنی اور اثاثوں سے متعلق 7 روز میں وضاحت پیش کی جائے ، وضاحت نہ دینے کی صورت میں معاملہ نیب بھیج دیا جائے گا۔ ڈی ایس پی کے حوالہ سے جاری کردہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ سندھ میں ڈی ایس پی کے بیٹے کا ولیمہ انڈیشنل آئی جی نے شرکت کی کھانا کھایا، واپش آکر ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کر دیا۔ پوچھا آپ کی تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار ہے، ولیمہ جس شان سے کیا اس سے لگتا ہے اخراجات 40 سے پچاس لاکھ آئے ہوں گے۔ ذرائع آمدن بتائیں ورنہ معاملہ نیب کو بھجوا دیا جائے گا۔ ڈی ایس پی ایوب بروہی کو بھیجے جانے والے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ وضاحت نہ دیے جانے کی صورت میں معاملہ نیب کو بھیج دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں