0

وفاقی حکومت کا خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا آئین و قانون کی حکمرانی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئینی اداروں کی عزت و توقیر ہمارے لیے انتہائی مقدم ہے۔یاد رہے کہ خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں