0

مداحوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا ۔۔۔ شین واٹسن نے اچانک معافی مانگ لی

کراچی (نیوز ڈیسک ) شین واٹس نے وسیم اکرم سے معافی مانگ لی، آسٹریلین آل راونڈر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ہوئے بش فائر میچ کے دوران پاکستانی لیجنڈ فاسٹ باولر کو چھکے مارنے پر شرمندگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز شین واٹسن نے پاکستان کے عظیم سابق کپتان وسیم اکرم سے معافی مانگ لی ہے۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم ان کے ہیرو ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔شین واٹس کا کہنا ہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے متاثرین کی امداد کیلئے بش فائر چیریٹی میچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میچ میں وسیم اکرم نے بھی شرکت کی تھی اور اپنی گیند بازی کے جوہر دکھائے تھے۔ تاہم شین واٹس نے وسیم اکرم کی گیند بازی کا سامنا کرتے ہوئے انہیں چھکے بھی رسید کیے۔ شین واٹس کا کہنا ہے کہ انہیں وسیم اکرم کو چھکے مارتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا تھا۔ انہیں بہت برا لگ رہا تھا کہ وہ اپنے بچن کے ہیرو کو چھکے رسید کر رہے ہیں، اسی لیے وہ اب وسیم اکرم سے معافی کے طلب گار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں