0

امریکہ نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر خاموشی توڑ دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاجروں اور مقامی سیاسی رہماو¿ں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور کشمیریوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں پر امریکا کو شدید تشویش ہے۔

مورگن آرٹیگس نے مزید کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر بھی تشویش ہے۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بحال کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی مقامی سیاسی قیادت سے مذاکرات کا آغاز کرے اور اپنے وعدے کے مطابق جلد از جلد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں