0

مجھے صاف نظر آرہا ہے عمران خان کی حکومت خود گر جائے گی کیونکہ ۔۔۔۔۔ جاوید ہاشمی کا متنازعہ بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب کے معروف سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لندن میں شریف خاندان کیا کر رہا ہے؟ کیا صورتحال ہے ؟ اس بارے میں براہ راست معلومات نہیں رکھتا۔ نوے سالہ والدہ بھی اگر وہاں پہنچ گئی تو کوئی وجہ تو ہو گی نواز شریف کو
نظر انداز کر کے شہباز شریف کے بارے میں سوالات کرنا کہ واپس کب آئیں گے ؟ مناسب نہیں ہے، عمران خان کے پاس اڑھائی سال باقی رہ گئے ہیں کیونکہ آخری سال تو الیکشن کمپین کا ہوتا ہے ،حکومت کو مدت ہوری کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ عوام سے کیے وعدے پورے کر سکیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران مافیا معیشت کی تباہی اورنااہلی کابوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا،حکومت کا اپنا سٹیٹ بینک نالائقی چوری اورنااہلی کی داستان سنا رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! جن کے روزگار، کاروباراورگھرچھن گئے ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟، عمران صاحب!جن کے گھر روٹی نہیں ،آٹا نہیں ،چینی نہیں ،ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟، کیا18 ماہ میں روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی نیشنل یاسوشل میڈیا نے کی؟۔ مزید اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب !آپ چور،کرپٹ،نالائق اورنااہل ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور؟،عمران مافیا معیشت کی تباہی اورنااہلی کابوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا، جن غریبوں کی ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہو گئی ان کو میڈیا کیا بتائے گا،6 سال میں پشاور میٹرو کے کھڈے150 ارب کے ہو گئے تواس میں میڈیا اوراپوزیشن کاکیا قصور؟، ترجمان ن لیگ کاکہناتھا کہ کیا عوام کا کاروبار ،روزگار اور روٹی میڈیا اوراپوزیشن نے چرائی ہے ،عمران صاحب عوام ٹیکس نہیں دے رہی تو اپوزیشن کا کیا قصور ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں