0

اعلیٰ عہدے پر فائز شخصیت کے گھر چوری کی انوکھی واردات ۔۔۔۔ چور پیسہ یا سونا نہیں بلکہ کیا چیز لے گئے ؟ ناقابل یقین خبرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق سیکریٹری سپریم کورٹ بارآفتاب باجوہ کے گھر ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکوگھرکے ملازمین کو یرغمال بنا کر واش روم کی ٹوٹیاں اور گھاس کاٹنے کی مشین لے اڑے، تھانہ فیصل ٹائون میں درخواست جمع، پولیس اندراج مقدمہ سے گریزکر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق بارسیکریٹری آفتاب باجوہ کےگھر ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق سیکریٹری آفتاب باجوہ کے گھر انوکھی واردات پیش آئی ،ڈاکووئں نے واش روم ٹوٹیاں اور گھاس کاٹنے والی مشینیں چوری کر لیں۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق سیکریٹری آفتاب باجوہ نے تھانہ فیصل ٹائون میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا کہ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ملازمین کو یرغمال بنا لیا، اور واش روم کی ٹونٹیاں اور گھا س کاٹنے والی مشین لے اڑے۔دوسری جانب پولیس نے ڈکیتی کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹائون میں ایسی وارداتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے تاہم پولیس کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں