0

اٹارنی جنرل انور منصور نے عہدے سے استعفی دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اٹارنی جنرل انور منصور اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔صدر مملکت کو بجھوائے گئے استعفے کے متن میں انور منصور نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے تعیناتی پر سوال اٹھائے تھے، پاکستان بار کونسل نے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، سپریم کورٹ، سندھ اور کراچی بار کا تاحیات رکن ہوں، اس صورتحال کی روشنی میں عہدے سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔ذرائع وزارت قانون کے مطابق انور منصور سے وفاقی حکومت نے استعفی طلب کیا تھا، انور منصور کے عدالتی دلائل کے بعد وفاقی حکومت نے مستفی ہونے کا کہا تھا، وفاقی حکومت نے انور منصور کے قاضی فائز عیسی کیس میں دلائل سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست بھی دائر کر دی گئی۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، حکومت نے انور منصور سے استعفیٰ طلب کیا، حکومت کی طرف سے ایک جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا، انور منصور نے بغیر اجازت سپریم کورٹ میں بیان دیا، انور منصور سے کہا گیا خود استعفیٰ دے دیں تو اچھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں