0

موٹے کپڑے اور رضائیاں نکال لیجیے ! آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ، پاکستان کے کن شہروں میں بارش کا قوی امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا ہےجس کے بعد سے ملک کے کئی علاقوں میں بادل برسیں گے۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے باعث اسلام آباد، لاہور،شیخوپورہ، گجرات،،منڈی بہاؤالدین سیالکوٹ، جہلم، میانوالی،سرگودھا،خوشاب، مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور،مردان،کوہاٹ، چارسدہ، سوات، دیر،چترال، کوہستان، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کے علاوہ ملک کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان بھی ہے۔یاد رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بالائی اور وسطی پنجاب سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر برفباری بھی ہو سکتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جمعرات کی صبح مردان، لکی مروت، وزیر آباد، جنڈ، ظفر وال، نارووال، شکر گڑھ سمیت بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہا اور تیز ہواو¿ں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 7 رہا جبکہ کالام، استور کا درجہ حرارت منفی 5، پارا چنار منفی 3، مالم جبہ اور بگروٹ کا درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں