0

پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

کراچی (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہنیشنل اسٹیڈیم اور پی ایس ایل کے چاروں گرائونڈز کی وکٹوں سے واقف ہوں، کوشش کرونگا سنچری بناؤں جو ٹیم کے کام آئے۔ مقصد ٹیم کو فتح دلوانا ہے، 70 فیصد اپنی کارکردگی اور 30 فیصد فٹنس پر کام کررہا ہوں۔وہ منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ عمر اکمل نے کہا کہ خوشی ہے تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ پوری توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے ٹورنامنٹ پاکستان میں آیا ہے انہیں ہی کریڈٹ دوں گا۔ ہر سال پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ ہوگی اور پی ایس ایل واپس آئے تو مزہ دوبالا ہوجائے گا۔ کھیلوں کی دنیا سے دوسری جانب خبر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہو گی جس کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا ۔گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کی رونمائی سکواش لیجنڈ جہانگیرخان کے ہاتھوں ہوئی،تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور ٹیموں کے کپتانوں سمیت فرنچائز مالکان بھی شریک تھے۔ آج ہونے والی افتتاحی تقریب شام 6بجکر 45منٹ پر شروع ہو گی جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا جائے گا جبکہ موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا جس کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں ۔350 فنکار فن کا جادو جگائیں گے، گلوکار اپنی آواز اور فنکار اپنے فن اور رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے، تقریب میں سیاسی و سماجی سخصیات سمیت چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب میں فنکار پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی سے شائقین کے جوش کو دوبالہ کریں گے، معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز، سوچ بینڈ، عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں