0

افسوسناک خبر آگئی! معروف اسٹیج ادکارہ کی بیٹی انتقال کر گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) اسٹیج کی معروف اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ لہ بیٹی ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں ان کے دل کے دوسٹنٹ ڈالے جانے تھے مگر غربت کی وجہ سے وہ نہیں ڈلوا پائیں۔ایک ملاقات کے دوران عابدہ بیگ نے بتایاکہ میں نے بہت کوشش کی کہ اس کے سٹنٹ ڈلواسکوں مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے سٹنٹ نہ ڈلوا سکی اور آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔عابدہ بیگ نے روتے ہوئے کہاکہ میں نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے مگر سب کواس کی بیماری اور علاج کا پتہ تھا مگر کسی نے بھی مدد نہیں کی میرا کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں