0

باپ کی اپنی 10سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) باپ کی اپنی ہی 10 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں باپ نے اپنی ہی بیٹی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تھانہ صدر واہ کی حدود میں بچی کی ماں کی جانب سے دائر ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ11 سال قبل ظریف خان نامی شخص سے شادی ہوئی ، میرے دو بیٹے جبکہ دو بیٹیاں ہیں ، ایک دن گھر کے کام کاج میں مصروف تھی ،میری بیٹیاں بھی گھر ہی تھیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر ظریف خان کی 10 سالہ بیٹی پر نیت خراب ہوگئی اور زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ 10 سالہ بیٹی میرے پاس روتے ہوئے آئی اور تمام کہانی بیان کردی ۔ والدہ کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے تین شادیاں کر رکھی ہیں،جبکہ ملزم کے 15 بچے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل فیصل آباد میں مقدس رشتوں کی تذلیل،باپ سگی بیٹی کو 7 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتارہا متاثرہ لڑکی باپ کی جنسی زیادتی سے حاملہ ہو گئی۔پاکستان میں جنسی زیادتی کے واقعات ہمیں ہمارے معاشرے میں گرتی ہوئی اخلاقی اقدار کا پتہ دیتی ہیں۔ان میں سے بہت سے کیسسز ایسے بھی ہیں جن میں جنسی درندوں نے مقدس رشتوں تک کو نہیں چھوڑا۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا ہے جہاں ایک باپ ہی اپنی بیٹی کے لیے جنسی درندہ بن گیا ۔ہوس پرست انسان 7 ماہ تک اپنی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا یہانتک کہ متاثرہ لڑکی اپنے ہی باپ سے حاملہ ہو گئی۔فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ کے چک 199 میں پیش آنے والے واقعے بارے میں متاثرہ بچی کی ماں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں