0

فاسٹ باوٴلر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا، شایقین افسردہ

جمیکا (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ باولر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے، اوشان تھومس کی گاڑی جمیکا کی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی، کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ویسٹ انڈین فاسٹ باولر اوشان تھومس کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہےبتایا گیا ہے کہ اوشان تھومس کی گاڑی کو ویسٹ انڈیز کی ایک شاہراہ پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اوشان تھومس کو حادثہ پیش آنے کے حوالے سے آئی سی سی ٹوئٹر اکاونٹ پر تصدیق کی گئی ہے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں