0

اداکار عمر شریف کی صاحبزادی کی موت کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (نیو ز ڈیسک) اداکار عمر شریف کی صاحبزادی کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ عمر شریف کی صاحبزادی کی موت غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سے ہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حرا شریف کے گردے کی پیوند کاری 2 ہفتے قبل آزاد کشمیر میں کی گئی ۔ عمر شریف کے صاحبزادے نے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دیدی ۔ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے درخواست پر کارروائی شروع کردی ۔ گردوں کی غیرقانوی پیوند کاری میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز نے ٹرانسپلانٹ کیا ۔ ٹرانسپلانٹ کے بعد حرا شریف کی طبیعت بگڑی جس پر ان کو بحریہ ہسپتال منتقل کیاگیا تھا ۔ ڈاکٹر فواد ممتاز نے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے لئے 34لاکھ روپے ہتھیائے ۔ ڈاکٹر فواد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں