0

دنیا کو بتا دیں گے کہ ’’ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔۔۔ دنیا ئے کرکٹ کے سب سے بہترین ’ایمپائر ‘ کا پاکستان آنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک ) کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر کا پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان، ساتھ ہی اعلان کر دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اب ہم یہ دنیا کو بتائیں گے۔ آسٹریلین سائمن ٹوفل اور ویسٹ انڈین لیجنڈ کرٹلی ایمبروز جلد پاکستان پہنچیں گے،دنیا کو پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دیں گے۔دوسری جانب کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں زوروشوروں سے جاری ہیں، اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی میں جاری ریہرسل کا دورہ کیا، اس دوران عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا سیکیورٹی معائنہ بھی کیا۔نیشنل اسٹیڈیم کے مینیجر سیکیورٹی نے ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچز کی سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں