0

کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ :مصباح الحق کی پی سی بی کی جانب سے تنخواہ روک دی گئی ،مگر کیوں؟ جانئے

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کیوہ ملازمین جو پاکستان سپر لیگ کی مختلف فرنچائز اور دیگر شعبوں میں کام کررہے ہیں، کو بورڈ سے38 دن کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈکے ہیڈ کوچ ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس کمنٹری کریں گے۔ منیجر منصور رانا لاہورقلندرز کے بولنگ کوچ ہیں، قومی سلیکٹر ارشد خان پشاور زلمی، قومی اکیڈمی کے کوچ مہتشم رشید پشاور زلمی سے وابستہ ہیں۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام ملازمین کے بارے میں اپنے فنانس ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا ہے کہ ان ملازمین کو ٹورنامنٹ کے تین دن پہلے اور تین دن بعد 17 فروری سے 25 مارچ تک کوئی تنخواہ نہیں ملے گی، جن ملازمین کو پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت ملی ہے ان کو فرنچائز معاوضہ ادا کریں گی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا جسکے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں