0

بالآخروزیراعظم عمران خان کی کوشش رنگ لے آئیں۔۔۔ ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی ایکشن پلان کے عمل پر اطمینان کا اظہار ، خوشخبری سنادی

پیرس (ویب ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے ایکشن پلان پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کردیا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس کےدوران چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ21 فروری کو ہوگا۔اجلاس کے دوسرے روز ایران اور شمالی کوریا کے اقدامات سے متعلق غور کیاگیا، دونوں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ پر ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف اے ٹی ایف کے فورم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نیدرلینڈ کو پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت نے سخت مالی ضابطوں کے نفاذ کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت کی فراہمی منقطع کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نیدرلینڈ کے سفیر مسٹر ولیئم واؤٹر پالمپ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سے ملاقات کی۔اسپیکر نے کہا کہ نیدرلینڈز نے ہمیشہ سے انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈ کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کردار ادا کرنے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 198 دن کے لاک ڈاون سے مظلوم کشمیریوں کی پریشانیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے کشمیری عوام اپنے ہی گھروں میں قید ہیں اور خوراک، طبی سہولیات سمیت تمام بنیادی ضروریات بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی جدوجہد پر ان کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ 72سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں