0

کپتان نے ہر پاکستانی کے حج کا خواب پورا کر دکھایا ۔۔۔ اخراجات میں کس قدر کمی کرگئی ؟ خبرآتے ہی پورا پاکستان حج پر جانے کی تیاری کرنے لگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، رواں سال حج اخراجات میں 34 ہزار کی کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور نےحتمی حج اخراجات طے کرلیے ہیں۔ 34 ہزار روپے کی کمی کے بعد رواں سال ساؤتھ پاکستان کیلئے حج اخراجات 4لاکھ 55 ہزار 695 روپے ہوں گے جبکہ نارتھ پاکستان کیلئے 4 لاکھ 63 ہزار 445 روپے ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قربانی کے ساتھ جنوبی پاکستان کیلئے حج اخراجات 4 لاکھ 78 ہزار 520 روپے ہوں گے جبکہ شمالی پاکستان کیلئے قربانی کے ساتھ حج اخراجات 4 لاکھ 86 ہزار 270 روپے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں کمی ایئر ٹکٹ اور ٹیکسز میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں