0

وزیراعظم کا وائرل پوسٹر۔۔۔ مصور نے اپنی تخلیق کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر ہر کوئی حیران و پریشان رہ گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ممتاز مصور محسن رضا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سابق اہلیہ نے میری تصویر پر جو رائے دی مجھے اچھا لگا لیکن میرا مقصد ایک زندگی کے زوایے کو مصوری کی شکل دینا تھا۔ ملک کے ممتاز مصور محسن رضا نےکہاکہ فلموں کے سائن بورڈز بنانے کا فن 1974 سے سیکھا، مصوری کے ساتھ محبت اور عشق ہے، وزیر اعظم عمران خان، سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو، ترکی کے صدر طیب اردگان، سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے پورٹریٹ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ سوشل میڈیا پر مقبول وزیراعظم عمران خان ان کی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق اہلیہ جمائما خان کے حوالے سے بنائے جانے والے پورٹریٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ایک زندگی کے زوایے کو مصوری کی شکل دینا تھا، عمران خان کی سابق اہلیہ نے میری تصویر پر جو رائے دی ہے مجھے اچھا لگا، ایک مصور ہونے کی وجہ سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس سے ہمارے کام پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں