0

اداکارہ اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ،لڑکیوں کو خوبصورتی کاآسان نسخہ بتا دیا

کراچی(نیوز ڈیسک )اداکارہ حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی تصویئر شیئر کر کے خوبصورتی کا راز بتا دیا ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر حریم فاروق نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں ،اس کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی خوبصورت چکمتی جلد کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے جواب دیا ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پرمسکراہٹ۔انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر سے متعلق کہا کہ اس تصویر میں اچھا نظر آنے کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے۔اداکارہ نے مداحوں سے ان ٹوٹکوں کو نہ صرف آزمانے کا مشورہ دیا بلکہ حاصل ہونے والے نتائج سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں