0

پاکستان پر ڈالروں کی برسات۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان کی بدولت غیر ملکیوں نے پاکستان کی خاطر کیا کام کر دیا؟ پوری قوم کے لیے خوشخبری آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ رواں سال غیرملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ہوگیا، جولائی تا جنوری سرمایہ کاری ایک ارب 56 کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ سال سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ ڈالرتھا مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 66فیصد اضافہ ہوا، رواں سال جولائی تا جنوری سرمایہ کاری ایک ارب 56 کروڑ ڈالررہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ ڈالر تھا۔اسی طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2019ء تا جنوری 2020ء ملکی سرکاری شعبے میں 1.83ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔بیرونی سرمایہ کاروں نے7 ماہ میں 1.58 ارب ڈالر نجی شعبے میں سرمایہ کاری کی۔ اسٹاک مارکیٹ میں7 ماہ میں 2.15 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ملکی نجی شعبے میں 22.59 کروڑ اور سرکاری شعبے میں 1.38ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ نجی شعبے میں 22.31 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری براہ راست جبکہ 28 لاکھ ڈالر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی7 ماہ جولائی تاجنوری2019-20ء کے دوران ایف ڈی آئی کی مد میں1.564 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران ملک میں943.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کری کی گئی تھی۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 620 ملین ڈالریعنی65.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کام اور پاور سیکٹرز میں بھاری غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ٹیلی کام، پاور، مالیات کے کاروبار، آئل اینڈ گیس اور الیکٹریکل مشینری وغیرہ کی مد میں کی جانے والی ایف ڈی آئی رواں مالی سال میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے 84 فیصد تک رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمیونیکیشن سیکٹر میں446 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے اور اس طرح پاور سیکٹر میں404 ملین ڈالر جبکہ مالیات کے کاروبار کے شعبہ میں179 ملین ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس طرح آئل اینڈ گیس اور الیکٹریکل مشینری کے شعبوں میں158 ملین ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں