0

شوبز کی رنگینیوں نے پاگل کرکے رکھ دیا ۔۔۔۔ اداکارہ میگھا نے ذہنی اور روحانی سکون حاصل کرنے کے لیے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کیا کام کرنے کا اعلان کردیا ؟ جانئے

لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ و گلوکار میگھا عمرے کی ادائیگی کے سعودی عرب روانہ ہوگئیں ،جہاں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کا فریضہ انجام دیں گی ۔ روانگی سے قبل روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا گزشتہ دنوں دبئی ، قطر اوراومان کے دورے کئے جہاں بے پناہ مصروف رہی ،اس دوران بھارتی گلوکار وریندر کیساتھ پنجابی ویڈیوالبم بھی مکمل کیا ۔اب روحانی سکون کیلئے عمرے کا ارادہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ زندگی میں جب بھی موقع ملتا ہے تو عمرے کا ارادہ کر لیتی ہوں ، اللہ کی بارگاہ میں حاضری باعث ثواب اور راحت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں