0

مسلم لیگ (ن) کا بڑا اعلان ۔۔۔ مارچ میں کیا کام کرنے والے ہیں ؟ عمران خان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر آگئی

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن ) کے رہنما رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا۔ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکال دیا ، شہباز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں اور وہ ہی قائد حزب اختلاف رہیں گے۔ رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت کے حامی ہیں مگرمسلم لیگ ن اس کاحصہ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کا پیدا کیا گیا بوجھ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ملکی اورقومی مفادمیں تمام قوتوں کوایک صفحہ پرہونا چاہئے۔ عمران خان کو آٹا،چینی بحران پر اپنی کوتاہی تسلیم کرنے کے بعد مستعفی ہو جانا چاہئے۔ مڈٹرم الیکشن فوری طورپرضروری ہیں، اگر تاخیر ہوئی تو اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی۔ علاوہ ازیں رانا ثنا اللہ نے ن لیگ پروفیشنل ونگ کے وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر شعبہ مثالی انداز میں کام کررہا ہے، امید ہے پارٹی کا پروفیشنل ونگ بہترین انداز میں کام کرے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرا عظم نوازشریف اپنے بھائی سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف سے خفا ء ہیں۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نوا زشریف اپنے بھائی شہباز شریف سے خفا ہیں کیونکہ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مریم نواز جنوری میں لندن آجائیں گی۔ تاہم رہنما مسلم لیگ ن و صاحبزادی سابق وزیر اعظم مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت نہ ملی۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت نہ ملی تو مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ خوفناک ہو جائے گی۔ ابھی تو نواز شریف نے اپنے صاحبزادی کو خاموش کرا رکھا یے۔ نواز شریف نے اپنی صاحبزادی سے یہ کہا کہ ہماری بات چل رہی ہے عدالت سے اجازت مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں