اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کی ماہرہ خان سے ملاقات ، شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی غیر معمولی حمایت کی تعریف بھی کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتونیو گوتیرس نے ماہرہ سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں پناہ گزین افغانیوںکے 40 برس مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ایسے میں میری ایک یادگار ملاقات ماہرہ خان سے ہوئی جو مہاجرین کی سفیر ہیں۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ماہرہ سمیت تمام پاکستانیوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔پاکستان کے دورےپر آئے یو این سیکرٹری کے ٹوئٹ کو ماہرہ خان نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔
