0

گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونیوالی چیز کی قیمت میں نمایا ں کمی ، عمران خان نے جو کہا کردکھایا ،خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعظم کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے چینی پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے چینی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جی ایس ٹی کو 17 فیصد سے 5 فیصد پر لے کر آنے سے عوام کو چینی 9 سے 10 روپے سستی ملے جبکہ اس اقدام سے حکومت کو 21 ارب روپے کا نقصان ہوگا ۔ کہ اقدامات کو حتمی شکل وزیرا عظم عمران خان خود دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ان اقدامات کو تین دن میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ چینی کی موجودہ قیمت 81 روپے فی کلو ہے، اس میں 9.27 پیسے کمی کر دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی گئی کہ حکومت کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ ٹن آٹا موجود ہے جبکہ آٹے کی طلب 2 کروڑ 8 ہزار ٹن ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نے آٹے چینی بحران میں کوتاہی کا اعتراف کرلیا تھا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحران پیدا ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں، آٹا اور چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوگا، ان کو نہیں چھوڑیں گے، سسٹم میں مافیا بڑی رکاوٹ ہے اس مافیا کو شکست دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اعتراف کرتا ہوں کہ آٹے اورچینی بحران میں کوتاہی ہوئی، بحران پیدا ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں ، آٹا اور چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوگا، ان کو نہیں چھوڑیں گے، سسٹم میں مافیا رکاوٹ ہے اس مافیا کو شکست دیں گےانہوں نے لاہور میں صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبارکباد دیتا ہوں کہ اب تک پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو صحت کارڈ دیا گیا، میں نے سب سے وعدہ کیا تھا، وہ پورا کروں گا، میں نے کبھی نہیں کہا تھا کہ پاکستان ایشئین ٹائیگر بنائیں گے میں نے کہا تھا کہ پاکستان مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلائیں گے، وہ اصول کمزور لوگوں کی ذمہ داری اٹھانا تھا،ایک گھر پر مشکل وقت اس وقت آتا ہے جب ایک گھر میں بیماری آتی ہے،شوکت خانم ہسپتال کی وجہ یہ تھی کہ میو ہسپتال میں ایک آدمی ادویات خریدنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ اس کابھائی مرر ہا تھا، میں آج تک اس شخص کی مایوسی نہیں بھول سکتا، نہ میں وہ دن دیکھتا اور نہ کینسر ہسپتال بناتا، اور نہ ہی سیاست میں آتا۔تاہم اب حکومت نے عوام کو ایک چینی پر بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں