0

بد بخت بھائی نے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر سوتیلی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ہے؟جانئے

پنڈی بھٹیاں (نیوز ڈیسک)پنڈی بھٹیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر سوتیلے بھائی نے بہنوں کو درندگی کانشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں اجتماعی زیادتی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے دوستوں کے ساتھ مل کر سوتیلی بہنوں کی عزت لوٹ لی۔یہ واقعہ پنجاب کے پنڈی بھٹیاں سے متصل علاقے گڑھی وہاب میں پیش آیا۔متاثرہ لڑکی زرینہ بی بی نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنے سوتیلے بھائی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔زرینہ نے اپنے بھائی پر تین دوستوں کے ساتھ مل کر اس کی اور اس کی بہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا۔تھانے میں درج شکایت میں بتایا گیا ہے کہ زرینہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران سوتیلا بھائی اپنے تین دوستوں کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا۔بعدازاں ملزمان نے جنسی تشدد کے ساتھ ساتھ دونوں بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جب کہ دوسری جانب کراچی کی رہائشی خاتون کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے تعویذ لینے چیچہ وطنی آئی تھی۔ حالت غیر ہونے پر ملزموں نے خاتون کو سڑک کنارے پھینک دیا ۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نامی خاتون شوہر کے لئے تعویذ لینے چیچہ وطنی آئی ،ساجد نامی شخص اسے ایک ڈیرے پر لے گیا۔ڈیرے پر موجود چھ افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لاہور لے آئے ۔ خاتون کی حالت غیر ہونے پر انجیکشن لگا کر جوہر ٹاوٴن کے علاقے میں سڑک کنارے پھینک دیا۔جب کہ نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب کی سات سالہ معصوم بچی کی ڈی این اے رپورٹ جاری کردی گئی۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ڈی این ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق کردی گئی۔ ڈی این ٹسٹ کی فرانزک رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کرموت کے گھات اتاردیاگیا۔ 18 جنوری یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں