0

کرکٹ شائقین کے کام کی خبر آگئی : شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ، مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) بوم بوم آفریدی بھی پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کا حصہ بن گئے ہیں اور ملتان سلطان کے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے، وہ دیگر کھلاڑیوں کیساتھ پریکٹس کررہے ہیں اور یہ سیشن شام چار بجے تک جاری رہے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد آفریدی کے علاوہ جنوب افریقی ٹیم کا حصہ عمران طاہر بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لینے قذافی سٹیڈیم پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی تھی ، دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن جاری ہیں، پیر کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس ہورہی ہے جو شام چار بجے تک جاری رہے گی ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل اور احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ہم تمام تر تنازعات کو بھلا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔احمد شہزاد نے کہا مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں جبکہ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہیں اور میں تمام تر تنازعات کو بھلا کر بہترین کرکٹ کھیلنے کا خواہشمند ہوں تاکہ قومی ٹیم میں کم بیک کر سکوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کی ٹیم کو ہی برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن اس مرتبہ جن نئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے وہ بھی بہت اچھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں