0

وزیراعظم ہاوس میں نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ۔۔۔۔پوری پی ٹی آئی سوگوار،کون کون شریک ہوا ؟جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے وزیراعظم ہاوس میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراءاور ارکان پارلیمنٹ سمیت پارٹی رہنماوں نےشرکت کی۔واضح رہے کہ نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر دو روز قبل انتقال کر گئے تھے جس پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر دھچکا لگا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 بانی ارکان میں سے ایک اور سب سے وفادار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں