0

نواز شریف کے داماد بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داما د کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر آج سماعت ہوگی، جس میں کہا گیا سیشن عدالت نےقانونی جوازکےبغیر ضمانت منظور کی ، فیصلےکوکالعدم قرار دیا جائے۔ٹفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر آج سماعت ہوگی، جسٹس فاروق حیدر آج پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کریں گے ۔گزشتہ سماعت پرسرکاری وکیل نے تیاری کیلئےمہلت طلب کی تھی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ کیپٹن(ر)صفدر نے مریم کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سےہاتھاپائی کی، جس کے بعد ان کےخلاف ہنگامہ آرائی اورکارسرکارمیں مداخلت کامقدمہ درج کیاگیا، سیشن عدالت نےقانونی جوازکےبغیر ضمانت منظور کی۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت منظوری کےفیصلےکوکالعدم قرار دے۔یاد رہےکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کی عدالت میں‌ پیشی کے دوران پولیس پر حملہ بھی کیا تھا، جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ درج کر لیا گیا تھا ، جس میں کیپٹن صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیاگیا۔بعد ازاں لاہور پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا تھا ، انہیں حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔خیال رہے گذشتہ سال اکتوبر میں لاہور کی سیشن عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اور کیپٹن (ر)صفدر کو 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں