0

اللہ ایسا جنازہ ہر مسلمان کے نصیب میں کرے ! نعیم الحق کے جنازے کی ایک خاص بات کیا تھی ؟ آپ بھی جانئے

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق خون کے سرطان کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ اتوار کو عصر کی نماز کے بعد مسجد عائشہ ڈیفنس فیز 4 میں ادا کردی گئی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت حکومتی و اپوزیشن کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ نعیم الحق کی تدفین گزری قبرستان میں کی جائے گی جبکہ ان کا سوئم اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔ نعیم الحق کے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے سوئم میں ان کے اہلخانہ بھی شریک ہوں گے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کل بروز پیر مورخہ17 فروری وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزراء،مشیران اورپارٹی عہدیداران دعامیں شریک ہونگے۔اس موقع پرمرحوم نعیم الحق کے خاندان کے افرادبھی موجودہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں