0

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتراور بالائی علاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا جبکہ شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرد اور خشک رہا۔ ہفتہ کو کالام میں درجہ حرارت منفی 8، پاراچنارمنفی7، گوپس منفی 5، سکردو، استور، بگروٹ منفی 4، کوئٹہ اور دیر منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں