0

مہنگائی کا قصہ ختم شد : وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستانیوں کو شاندار خبر دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں رواں ماہ سے کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت غذائی افراط زر کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک میں قیمتوں کےبڑھتے بحران پر جلد قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ خوراک کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، 18 ضروری اشیا کی قیمتوں کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ترجیح اشیائے خوردونوش معقول قیمت پر فراہم کرنا ہے، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے لیے سفارشات دی جائیں گی۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے اسٹاکس سے گندم کی باقاعدہ فراہمی برقرار رکھی جائیں، یوٹیلٹی اسٹورز کے منیجنگ ڈائریکٹر کو دالوں کی قیمتوں کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اسد عمر نے پیاز اور آلو کی تجارت کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ افراط زر میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے ، معیشت بحالی اور مہنگائی کےخاتمے کے لیےکام صحیح سمت میں ہے ، انشااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں