0

زمان پارک میں اہم شخصیت کے لیے نئے گھر پر 13 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کم از کم ترک صدر کے آنے کی آمد کا ہی خیال کر لیتے ، ایک دن کنٹینر والی گفتگو نہ کرتے ،کرپشن نہیں تو فارن فنڈنگ میں جواب کیوں نہیں دیتے؟ عمران خان پیسہ بناتے تو لاہور میں 13 کروڑکا گھر کس نے بنوایا ؟عمران مافیا کی چوری اور کرپشن نہیں چھپ سکتی ،وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر مثبت گفتگو کا پیرایہ تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے جھوٹ، نااہلی اور نالائقی کو جو بھی بیان کرے گا وہ غدار ہوگا؟ کیا وزیراعظم کی کرپشن پر بات کرنے والا غدار ہوگا؟ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب آپ کی فارن فنڈنگ کی تمام تفصیلات بھی سب کو معلوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ عمران صاحب کی لینڈ کروزر اور بنی گالہ کے محل کا خرچ کہاں سے آتا ہے۔ ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران خان پیسہ نہیں بناتے تو پھر لاہور میں ان کا 13 کروڑ کا گھر کس نے بنوایا؟ علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سیاسی مخلافین کے گھرون کو نشانہ بنانا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ حکومت نے عدالتی حکم کی خلاف روزی کرتے ہوئے پناہ گاہ بنائی۔ زمان پارک میں نیا گھر 8 سے 10 کروڑ روپے مین تیار ہوا ہے ، بتایا جائے کہ اس کی رقم کس نے ادا کی ؟خسرو بختیار کے اثاثوں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے ،عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ اور نیب سے درخواست کرین گے کہ شہزاد اکبر اور فیاض الحسن چوہان اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ٹویٹر پیغام میں مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کہتے ہیں کہ امریکہ میں 15 وزیر ہیں چین مین 12 وزیر ہیں جب مین آؤں گا 10 سے 12 وزیر رکھوں گا اب پاکستان میں وزیروں مشیروں کی دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں