0

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی کو پاک فو ج نے بے نقا ب کر دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بھارت فوج اور میڈیا کا لائن آف کنٹرول پر 21اگست کو 2دہشتگردپکڑنےکادعویٰ بھی جھوٹا نکلا اور پاک فوج نے دنیا کو حقیقت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  غلطی سےایل اوسی پارکرنیوالوں میں 21سالہ محمدناظم،30سالہ خلیل احمدشامل ہیں جواپنےعلاقےمیں گھاس کاٹتےہوئے غلطی سےایل اوسی کراس کرگئے تھے ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ “آئی ایس پی آر” کے مطابق  دونوں ممالک کےحکام میں 27اگست کوہاٹ لائن پراس معاملےپربات کی گئی ، بھارتی حکام نےقانونی کارروائی کےبعدجواب دینےکاکہاتھا لیکن  بھارتی میڈیانےجھوٹاپروپیگنڈا شروع کردیا اور دونوں افرادکوکالعدم تنظیموں کارکن قراردےدیا، یوں بھارت کی ایک اورجھوٹی کہانی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بے نقاب کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں