0

محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم کی صورت سے آگاہ کر دیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشنگوئی کر دی وادی کوئٹہ و گردونواح میں مطلع صاف اور موسم سرد رہنے کا امکان وادی زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ،وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ،ژوب ، دالبندین اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ،گودار اور جیونی میں درجہ حرارت15 ڈگری سینٹی گریڈ ، پنجگور میں 9، سبی اور تربت میں کم سئے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ،کوئٹہ ہوا میں نمی کا تناسب87 فیصد ، قلات میں31 گوادر میں 79،جیونی اور تربت میں87 ، سبی میں 67 اور نوکنڈی میں48فئصد ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ ، قلات، ڑوب اور زیارت میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں