0

مہوش حیات سیاستدانوں کی طرف سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نالاں

لاہور (نیوز ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات قومی اسمبلی میں سیاستدانوں کی طرف سے غیر اخلاقی زبان استعمال کی جانے والی زبان پر نالاں ہو گئیں۔قومی اسملبی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ مہوش حیات نے قومی اسمبلی اجلاس کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کراتے ہوئے سیاستدانوں اور وزرا کی جانب سے پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے پر غصے اور حیرت کا اظہار کیا۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جب ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح ذاتی حملے کرتے ہیں یہ کہیں بھی قابل قبول نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک حد ہوتی ہے تاہم یہاں یقینی طور پر اس حد کو پار کیا گیا۔ اپنی بات کہنے کے اور بھی بہتر طریقے ہوسکتے ہیں۔ مستقبل میں اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں