فضائی حدود بند کرنے سےپاکستان کو کتنا نقصان ہوا ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا کیونکہ پاکستان 5اگست کے بھارتی ایکشن کے بعد قوم کے جذبات کی ترجمانی کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی تین ماہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے پاکستان کو نقصان کم اور بھارت کو کہیں زیادہ ہوا ، فضائی حدود بند کرنے سے بھارت کو 28اور ہمیں 8ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ،پاکستان کی فضائی حدود بند کیے جانے سے بھارت کی ایک نجی ائیر لائن دیوالیہ ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود 2فروری کے واقعے پر بند تھی جو 15,16جولائی کی رات کھلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں