0

مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن بھی پاکستان میں موجود لیکن وہ کس کی دعوت پر آئے ہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا کے لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن 5 دن کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔امریکا کے ابھرتے ہوئے گلوکار جعفر جیکسن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے جہاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا بھی دورہ کیا۔نسٹ میں جعفر جیکسن نے شعبہ الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبہ سے گفتگو کی اور تصویریں بھی کھنچوائیں۔نسٹ کے علاوہ انہوں نے کومسیٹس اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جعفر پاکستان میں لی گئی تصویریں شیئر کر رہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں