46

یادگار مہمان نوازی۔۔۔ برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان کی یاد دوبارہ ستانے لگی،اہم شخصیت کے نام خط میں کیا کچھ لکھ ڈالا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان کی یاد دوباہ آگئی، پاکستان کے مختلف علاقے تو اپنی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں جو دیکھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔ لیکن اگر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی بات کی جائے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔برطانیہ کے شاہی جوڑے نے ضلع لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر نویداحمد کواظہار تشکر کا خط لکھا جس میں انہوں نے شاہی جوڑے کے والہانہ استقبال اوران کے لیے کئے گئے انتظامات پر شکریہ ادا کیا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے شہزادہ ولیم کو انکی والدہ شہزادی ڈیانا کے دورہ چترال کی تصویر بطور تحفہ پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ ، پاکستان کی عوام نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا انتہائی شاندار اور گرمجوش استقبال کیا جس پر وہ ان کے انتہائی مشکور ہیں ، یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا شہزاد ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اکتوبر میں پاکستان کا تاریخی دورہ کیا جو کہ پانچ دنوں پر مشتمل تھا۔ ان پانچ دنوں میں انہوں نے لاہور ، اسلام آباد اور چترال کا دورہ کیا اور بادشاہی مسجدمیں بھی گئے، اور اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ یہ خط ڈی سی لوئر چترال کو کینسٹن پیلس سے موصول ہوا تھا، جو انہوں نے سو شل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔ برطانوی خاندان نے وادی کیلاش اور چترال کی ثقافت اور مہمان نوازی کی بہت تعریف کی ۔ شاہی جوڑے نے چترال میں سول انتظامیہ میں موجود سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں