43

میں پاکستان نہیں آ رہا۔۔جس نے جو کرنا ہے کرلے نواز شریف کادو ٹوک پیغام، بڑی دھمکی بھی دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔عدالت سے علاج کے لئے ضمانت حاصل کرنے والے نوازشریف کا لندن میں علاج جا ری ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور ان کے تنقیدیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف طبیعت خراب نہیں بلکہ جیل سے بچنے کے لئے لندن میں موجود ہیں۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے ڈاکٹروں اور رہنماؤں کو پیغام جاری کر دیا ہے کہ جس نے جو کرنا ہے وہ کرلے، نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ساتھ ہی ساتھ ایک اور پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما کسی طرح کوشش کر کے ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی لندن بھیج دیں۔نوازشریف کا کہنا ہے کہ پھر وہ ان لوگوں کو دیکھیں گے جنہوں نے انہیں باہر نکالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں