35

پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیاہوں , ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ائیر چیف،نیول چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی پارلیمنٹ میں موجود تھے۔پارلیمنٹ میں موجود تمام ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ترک صدر کا استقبال کیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔پارلیمنٹ کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان مسلم دنیا کے حقیقی رہنما ہیں،ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ترک صدر کو یہ ایوان اور عوام خوش آمدید کہتے ہیں۔ترک صدر کا یہ دورہ اس وقت ہے جب دنیا میں بدامنی کے بادل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کا تعارف کروانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ترکی سے ہمارا تاریخی لگاؤ ہے،جب کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترم ایوان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں،اسپیکر اور قومی اسمبلی کو سلام پپش کرتا ہوں،خطاب کا موقع فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں۔پاکستان کے دورے پر آپ سے مخطاب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مدعو کرنے پر بھی آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں ترک عوام کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیا ہوں،یہاں آ کر کبھی اجنبی محسوس نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا ہی گھر سمجھتا ہوں۔اپنے ہی گھر میں آپ کے ساتھ ہوں۔پاکستان اور ترکی کے تعلقات قابل رشک ہیں۔ خیال رہے کہ ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہے، ترک صدر کو بطور وزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر بھی وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ترک صدر کا پاکستانی پارلیمنٹ سے یہ چوتھا خطاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں