آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی

دبئی (نیوزڈیسک ):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی اجارہ داری برقرار ہے اور بلے بازوں میں بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ باﺅلنگ میں عماد وسیم دوسرے نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ٹی 20 ریکنگ کے مطابق پاکستان پہلے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ گلین میکس ویل دوسرے، کولن منرو تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، حضرت اللہ پانچویں، آرکی شورٹ چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، فخر زمان آٹھویں، روہت شرما نوویں اور ایلکس ہیلز دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے، عالد راشد چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، شکیب الحسن ساتویں، کلدیپ یادیو آٹھویں، اینڈل فیلوک وائیو نوویں اور فہیم اشرف دسویں نمبر پر ہیں۔آل راﺅنڈرز کی فہرست میںگلین میکس ویل پہلے، شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، محمود اللہ چوتھے، سین ولیمز پانچویں، رچرڈ بیرنگٹن چھٹے، پال سٹرلنگ ساتویں، تھیسارا پریرا آٹھویں، جے پی ڈومنی نوویں اور کیوین اوبرائن دسویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں