0

اب موجیں ہی موجیں ! سرکاری ملازمت کے خواہشمند وں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ اور۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15 سال رعایت دے دی۔سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی رعایت 30 جون 2020ء تک برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی پنشن ختم اور ریٹائرمنٹ کی عمر 55 برس کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔گذشتہ سال جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنشن ختم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی پالیسی زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول سروس ریفارمز لانے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی لائی جا سکے ۔ حکمت عملی کے تحت مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنز اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن کے کشش تنخواہ اور الاؤنسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔اس تجویز کے بارے میں آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔بتایا گیا کہ اعلیٰ سطح پر تجویز کی منظوری سے وفاقی سیکرٹریز کی بڑی تعداد ریٹائر ہو جائے گی۔معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ سب سے بڑی تجویز ہے جس پر عملدرآمد سے نہ صرف آئندہ 5 سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں، مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جاسکے گی ۔ سول اور ملٹری پنشن کے سالانہ اخراجات گذشتہ سال 333.35 ارب تھے جو بڑھ کر 346 ارب روپے تک پہنچ گئے ۔ملٹری پنشن 253 ارب روپے سے بڑھ کر 259.77 ارب اور سول پنشن 80.35 ارب روپے سے بڑھ کر 82.221 ارب روپے تک جا پہنچی ۔ سول حکومت کے اخراجات کا حجم جو گذشتہ مالی سال کے اختتام پر 402.076 ارب تھا 463 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ یہ تجویز چاروں صوبوں میں بھی رائج کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں