0

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ، خبرپڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ تعلیمی اسکالرشپ کے بعد کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری محکموں کی بیکار پڑی اراضی کو نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے ۔نوٹس جاری ہونے کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک دو ایکڑ کے کھیل کے گراونڈ آبادیوں میں بنائے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔ جبکہ دوسری جانب خواتین کے لئے ایک الگ میدان بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔عمران خان نوجوانوں کا ووٹ لے کر حکومت میں آئے تھے اور انہوں نے نوجوانوں سے بہت زیادہ وعدے بھی کئے تھے۔کچھ وعدے و ہ پورے کر چکے ہیں جبکہ کچھ وعدے وہ پورے نہیں کر سکے۔اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان نے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کو تعلیمی اسکالرشپ فراہم کریں گے جبکہ ساتھ ہی ساتھ تعلیمی میدانوں کے فروغ کے لئے بھی کام کریں گے۔انہی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری محکموں کی بیکار اراضی کو میدانوں میں تبدیل کر دیا جاجئے جس سے نہ صرف میدان آباد ہوں گے بلکہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھے گا۔اسی پر ہدایت جاری کرتے ہوئے عمرا ن خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ زمینیں جو کہ حکومت کی ہیں اور انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا، انہیں کھیلوں کے میدانوں کے لئے کھول دیا جائے۔نوٹس جاری ہونے کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک دو ایکڑ کے کھیل کے گراونڈ آبادیوں میں بنائے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔جبکہ دوسری جانب خواتین کے لئے ایک الگ میدان بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں