0

سعودی عرب میں گاڑی پل سے نیچے گرگئی ، 6 پاکستانی جاں بحق اور ۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق افراد کا تعلق ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ،وہاڑی اور گجرات سے ہے۔ذرائع کے مطابق لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔اس سے قبل بھی مکہ کے نزدیک عمرہ زائرین کی ایک بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ جس کے باعث 35 عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بیشتر عمرہ زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے، اور باقی چند عرب زائرین تھے۔جن کی جلی ہوئی لاشیں مردہ خانوں میں منتقل کردی گئی تھیں۔تمام افراد سعودی عرب میں ہی مقیم تھے اورعمرہ ادائیگی کی غرض سے ریاض سے ہجرہ روڈ کے ذریعے مکہ مکرمہ جا رہے تھے۔ جب اُن کی بس ایک ہیوی لوڈر سے ٹکرانے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوئی اور اچانک بھڑکنے والی آگ نے چند لمحوں میں ہی بس اور اس میں سوار تمام مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.حادثے کے نتیجے میں سڑک پہ دور تک بس کے جلتے ہوئے ٹکڑے بکھر گئے۔مدینہ منورہ پولیس کے مطابق اس بس کا ڈرائیور شامی تارک وطن تھا جس کی جلی ہوئی لاش اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہے۔سعودی ہلال احمر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ بُدھ کی شام 6 بج کر 49 منٹ پر رُونما ہوا تھا۔ جب ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو صرف 4 افراد زخمی تھے جبکہ باقی مسافر بس میں ہی جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ متوفین کی نعشوں کو مردہ خانے پہنچا دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا تھا۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے اس واقعہ کے اسباب جاننے کے لئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں