0

سرکاری ملازمتوں کا خواب چکنا چور ۔۔۔ عمران خان نے جو کہا کردکھایا ،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری نوکری کرنے والوں کو سہل پسند قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسٹارٹ ایپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس لوگ آکر کہتے ہیں کہ سرکاری نوکری دلوادو اس سے پینشن بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکری تلاش کرنا آسان راستہ اور تباہی کا راستہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ شام کو میڈیا پر عمران خان کو کچھ بھی کہو، عزت دینے والا اللّٰہ ہی ہے، انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تجربات اور ہار سے ڈرنے والا کبھی آگے نہیں بڑھتا، پاکستان انشاءاللّٰہ پورے خطے کو لیڈ کرے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو انسان ناکام ہونے سے ڈرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا، کامیاب وہ لوگ ہوتے ہیں جن میں آگے جانے کا حوصلہ ہوتا ہے۔ بزنس سٹارٹ اپس کے حوالے سے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو انسان ناکام ہونے سے ڈرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا، انسان مشکل وقت سے گزر کر ہی کامیاب ہوتا ہے، جدوجہد ایک مسلسل پراسیس ہے، آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتا ہے، زندگی میں جب جدو جہد ختم ہوجائے تو زندگی ختم ہوجاتی ہے، کامیاب وہ لوگ ہوتے ہیں جن میں آگے جانے کا حوصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد انسان اپنے راستے خود منتخب کرتا ہے جبکہ غلام شخص صرف پیروی کرتا ہے، جو معاشرہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کرسکتا، نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، ہمیں نوجوان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ نوجوانوں کے پاس بہترین آئیڈیاز ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں