0

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں ہلکی بوندا باندی اور بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں پر مشتمل بارش برسانے والا نیا سپیل لاہور کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔جو موسم سرما کا بارش برسانے والا آخری سپیل ہے۔ جس کے باعث بدھ کے روز شہر میں سورج اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جایر رہا۔ اس سلسلے کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مری میں بارش اور برس باری کی وجہ سے لاہور کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہونے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں