0

حکومت کا سنگاپور کی طرز پر جدید ٹی وی لاؤنج بنانے کا فیصلہ، کتنے افراد بیٹھ سکیں گے اور لاگت کتنی آئے گی؟جا ن کر آپ دنگ رہ جائے گے

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سنگاپور کی طرز پر مین مارکیٹ گلبرگ گول چکر پر ایک جدید ٹی وی لاؤنج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ مذکورہ منصوبے کا پیپر ورک تیار کرلیا گیا ہے۔ ٹی وی لاؤنج کے ساتھ ساتھ پارکنگ ایریاکو بھی سٹیٹ آف آرٹ بنایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ملک کے پہلے تاریخی لاؤنج میں چار بڑی سکرینیں نصب کی جائیں گی جبکہ لاؤنج میں جدید بچوں پر 70 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی مذکورہ ٹی وی لاؤنج کو بالخصوص قومی دنوں کے موقع پر استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں