0

کرونا وائرس سے متاثرہ 3 پاکستانی طلبہ مکمل صحت یاب ہو گئے، وزیراعظم نے وہان میں پھنسے طلبہ و طالبات کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے دفتر خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کو ووہان میں پھنسے طلبہ و طالبات کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا کہ دفتر خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کو ہدایات دی ہیں کہووہان میں پھنسے ہوئے ہمارے طلبہ و طالبات کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔اُدھر پاکستان میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 پاکستانی طلبہ کا مکمل اور کامیاب علاج ہوگیا۔چینی سفارت نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے ہسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی طلبہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیے گئے۔ واضح رہے کہ 29 جنوری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین کے شہر ووہان میں موجود 4 پاکستانی طلبہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔علاوہ ازیں کورونا وائرس سے متاثرہ طلبہ کی صحت کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے اور ہماری دعا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہوجائیں گے۔وزیر صحت نے کہا تھا کہ طلبہ کی شناخت دانستاً بتائی نہیں جارہی اور میڈیا سے بھی درخواست کی کہ اس کی چھان بین نہ کریں۔اس ضمن میں حکومت کا دعویٰ ہے کہ چین میں 28 سے 30 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں بڑی تعداد طلبہ کی ہے جو مختلف صوبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ وائرس کے مرکز شہر ووہان میں 500 کے قریب پاکستانی طلبہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں